Home سیاست مراد سعیدسمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماوٴں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

مراد سعیدسمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماوٴں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماوٴں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماوٴں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان اور علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں۔

عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...