Home Uncategorized اسرائیل ،فلسطین جنگ ،فرانسیسی صدر کے ساتھ کشیدگی کو مزید پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے،مصری صدر

اسرائیل ،فلسطین جنگ ،فرانسیسی صدر کے ساتھ کشیدگی کو مزید پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے،مصری صدر

Share
Share

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے سے دونوں جانب مزید جانی نقصان کا موجب بنے گا۔

قاہرہ میں کی فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی دیگر علاقوں تک پھیلنے سے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر کے ساتھ کشیدگی کو مزید پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ دو ریاستی حل کو نظرانداز کرنا اور غیر قانونی آبادکاری نے خطے میں موجود تناؤ اور نفرت کو مزید فروغ دیا۔ مصر نہتے شہریوں پر حملوں کو مسترد اور مذمت کرتا ہے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی کی جلد روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تمام انسانوں کے جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کی امداد کیلئے فرانس بحری جہاز مصر بھیجے گا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کو جبراً مصر کی جانب دھکیلنا انتہائی سنگین عمل ہے۔ حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی جلد رہائی ناگزیر ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ حالیہ کشیدگی اور دہشت گردی کے مسئلہ کو جڑ سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نرمی برتی نہیں جائے گی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم پر غزہ کی پٹی کو بجلی اور پانی فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...