Home Uncategorized اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں،برطانوی وزیراعظم

اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں،برطانوی وزیراعظم

Share
Share

لندن:برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کا کہنا ہے کہ برطانیہ غزہ میں جنگ بندی نہیں انسانی امداد کے وقفے کی حمایت کرتا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے رشی سوناک نے کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، غزہ سے برطانوی شہریوں کے انخلا اور محصور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بھی چاہتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں برطانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے اقوام متحدہ سربراہ کے بیان سے اختلاف کیا ہے، حماس کے حملوں کی کوئی توجیح نہیں ہوسکتی، غزہ میں مکمل جنگ بندی سے صرف حماس کو ہی فائدہ ہوگا۔

اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیریس نے گذشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ حماس کے حملے یونہی نہیں ہوگئے، غزہ کے لوگ 56 سال سے گھٹن زدہ قبضے کا شکار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...