Home نیوز پاکستان پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا ، آج بھی 49 سے ز ائد پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا ، آج بھی 49 سے ز ائد پروازیں منسوخ

Share
Share

کراچی: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی آج بھی 49 سے ز ائد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی آج چار پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304 اور پی کے 305 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد کی 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 پی کے 369 اور پی کے 370، کراچی سے تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502 بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔

اسلام آباد سے سکردو کی پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد سے گلگت کی پی کے 601 ،پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئی ، اسلام آباد سے چترال کی پی کے 660 اور 661 ،اسلام آباد سے دبئی کی پی کے 211، اسلام آباد سے جدہ کی پی کے 841، اسلام آباد کی ابوظہبی کی پی کی 261 اور پی کے 262 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

اسی طرح ملتان سے کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد سے ملتان کی پی کے 681، پی کے 682، شارجہ سے ملتان کی پی کے 294، کراچی سے دبئی کی پی کے 213 پی کے 208، کراچی سے جدہ کی پی کے 732، فیصل آباد سے مسقط کی پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور سے مسقط کی پی کے 229، پی کے 230، دوحہ سے لاہور کی پی کے 280، دبئی سے لاہور کی پی کے 204 بھی اڑان نہ بھر سکی۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ابوظہبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ سے دمام کی پی کے 243اور پی کے 244، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پشاور سے دوحا کی پرواز پی کے 285، پشاور سے ابوظہبی کی پی کے 217 اور پی کے 218، جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...