Home نیوز پاکستان پی آئی اے کاپروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا

پی آئی اے کاپروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا

Share
Share

کراچی :قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس کے باعث 2 ہفتوں سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا آج بھی ملک بھر میں 40 سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، کراچی سے تربت، اسلام آباد، لاہور، جدہ، کوئٹہ اور سکھر کی دوطرفہ 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

اسی طرح پی آئی اے کی پشاور سے ابوظہبی، ریاض، دبئی اور دوحہ کی دوطرفہ 10 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312، جدہ کی پی کے 760، گلگت کی پی کے 601، 602، 605 اور 606، سکردو کی پی کے 451، 452، کوئٹہ کی پی کے 325، 326، تربت کی پی کے 509، 510، مسقط کی پی کے 291، القسیم کی پی کے 168، ابوظہبی کی پی کے 262 شامل ہیں۔

ملتان سے القسیم کی پی کے 169، دبئی کی پی کے 221، 222 اور مسقط کی پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

لاہور سے شارجہ کی پی کے 185، 186، دبئی کی پی کے 203، 204، جدہ کی پی کے 731، 839، باکو کی پی کے 159، دمام کی پی کے 248 منسوخ ہیں، اس کے علاوہ سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209، 210 اور دبئی کی پی کے 180 بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...