Home سیاست ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا کے استحکام کا اہم سبب ہے،شہبازشریف کی 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا کے استحکام کا اہم سبب ہے،شہبازشریف کی 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے عوام کو جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی رجب طیب اردگان اور ترکیہ عوام کو جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم مختلف شعبوں میں ترکیہ کی بھرپور کامیابیوں اور ترقی کی خوشیاں منا رہے ہیں، ہم نے دیکھا کہ ان 100 برس کے دوران ترکیہ کے ہمارے بھائی، بہنیں کئی آزمائشوں اور امتحانوں سے گزرے، بڑے بڑے بحران انہیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکے اور اُن کے پختہ عزم نے مشکلات کو مواقع میں بدل دیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر شدید اضطرابی ماحول میں بالخصوص جمہوری وخوش حال ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا کے استحکام کا اہم سبب ہے، مشترک تاریخ وعقیدے پر مبنی ہمارا بھائی چارہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک قوم ہیں جو دو ریاستوں میں آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترکیہ کے بانی کمال اتا ترک سے لے کر صدر رجب طیب اردگان تک ترقی کے لئے ”خون، پسینہ اور اشک“ بہانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، آنے والے 100 سال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھائی چارے، دوستی اور شراکت داری کی عظیم مثال بنیں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...