Home نیوز پاکستان کان میں آتشزدگی سے 45 افراد کی ہلاکت، قازقستان حکومت نے بھارتی کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا

کان میں آتشزدگی سے 45 افراد کی ہلاکت، قازقستان حکومت نے بھارتی کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا

Share
Share

قازقستان میں آرسیلر متل کان میں آتشزدگی سے 45 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ملک بھرمیں سوگ کی فضا ہے۔

بھارتی تاجر لکشمی متل کی سربراہی میں آرسیلر متل قازقستان میں تقریباً 15 فیکٹریاں اور کانیں چلاتی ہے۔

بدترین حادثے کے بعد قازقستان کے صدر نے لکسمبرگ میں قائم کمپنی کے ساتھ معاہدے کو ختم کرنے کا حکم دے دیا اور کمپنی کو قومی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قازقستان میں آتشزدگی کا یہ ہولناک واقعہ وسطی ایشیائی ملک کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ہفتے کو کاراگنڈا کے علاقے میں واقع کوسٹینکو کول مائن میں پیش آیا، یہ حادثہ آرسیلر متل کی کانوں میں ہونے والے مہلک واقعات کے ایک سلسلے کے بعد پیش آیا ہے۔

کان متاثرین کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے صدر نے آرسیلر متل کے ساتھ حکومتی اشتراک کے لحاظ سے قازقستان کی تاریخ کا بدترین ادارہ قرار دیا۔

1995 میں قازقستان میں گروپ کی آمد ہوئی لیکن سرمایہ کاری کی کمی اور ناکافی حفاظتی اقدامات پر اسے تنقید کا سامنا رہا جب کہ ٹریڈ یونینوں نے سخت حکومتی کنٹرول کا مطالبہ کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...