Home نیوز پاکستان کابینہ کی پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری

کابینہ کی پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی منظوری دے دی، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ منظوری صنعتی اشیاء اور خدمات کے شعبے میں درآمدات و برآمدات بڑھانے کیلئے ہے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...