Home Uncategorized اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیو الے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیو الے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

Share
Share

غزہ: اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری سے شہید ہونیو الے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ۔قابض اسرائیلی فورسز نے حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، صیہونی فورسز کی بمباری سے ہسپتال بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے القدس ہسپتال کے اطراف میں شدید بمباری کی، مسلسل بمباری سے غزہ میں کینسر کا واحد ہسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیو الے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، شہدا میں 3 ہزار 600 سے زائد بچے اور 1 ہزار 800 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

وحشیانہ بمباری میں 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزار سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...