Home Uncategorized غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، یونیسیف

غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، یونیسیف

Share
Share

نیویارک:اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے
کہا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔

یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

ادھر صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع میں 31 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

سی پی جے کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں کم از کم 9 صحافی لاپتہ یا حراست میں ہیں، غزہ میں صحافیوں کو اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے کے پیشِ نظر شدید خطرات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...