Home نیوز پاکستان ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاکستان کو بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر

ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاکستان کو بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کاکہنا ہے کہ حالیہ کاوشوں کے باوجود پاکستان میں ماحولیاتی مسائل اور بحرانوں سے متاثر ہونے کاخطرہ ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے7 سالوں میں 340 ارب ڈالرز درکارہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاکستان کو بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان کی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پرفنانسنگ حاصل کرسکتی ہیں، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان بنا لیا ہے، تمام وزارتوں کو کلائمنٹ منصوبوں پرخرچے کی منصوبہ بندی کا کہا ہے، پاکستان کوعالمی مارکیٹ سے مہنگے قرضے مل رہے ہیں، قرضے مہنگے ہونے کے باعث یہ پلان مؤخر کردیا ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر75 فیصد ریونیو خرچ ہوتا ہے۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ کاوشوں کے باوجود پاکستان میں ماحولیاتی مسائل اور بحرانوں سے متاثر ہونے کاخطرہ ہے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ملکر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کم آمدنی والے ملکوں کو ماحولیاتی مشکلات میں سرفہرست رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے قرضوں پر ڈیفالٹ کا آپشن نہیں ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...