Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کا اہداف حاصل کرنے پر پاکستانی حکومت کی کارکردگی پراظہار اطمینان

آئی ایم ایف کا اہداف حاصل کرنے پر پاکستانی حکومت کی کارکردگی پراظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اہداف حاصل کرنے پر پاکستانی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور آئی ایف ایم وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر نے کی۔

مذاکرات بارے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے آئی ایم ایف مشن چیف کو معاشی بہتری کیلیے مالی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات اور گردشی قرضوں میں کمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے پہلی سہ ماہی میں حاصل کیے اہداف پر حکومتی کارکردگی کو سراہاناتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان نے مشکل شعبوں میں بہتری کیلیے اقدامات کیے ہیں، پاکستانی معیشت کو درست سمت پر گامزن کیلیے اقدامات جاری رکھے جائیں ۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مالی تعاون پر نگراں وزیر خارجہ نے آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔

شمشاد اختر نے کہا کہ معاشی بحالی کیلیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...