Home سیاست اس میں کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں،چیف الیکشن کمشنر

اس میں کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں،چیف الیکشن کمشنر

Share
Share

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک غیرجانبدار آئینی ادارہ ہے جو دیئے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق باخوبی اپنا کام کررہا ہے، کسی کی تنقید کو ذاتی حیثیت میں نہیں لیتا۔اس میں کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں۔بطور ادارہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ عام انتخابات میں سب لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔واضح کیا کہ انتخابات میں بیٹ کا نشان بیلٹ پر ہوگا۔

چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدر سے مشاورت کیلئے ملنے سے کبھی انکار نہین کیا ہمیشہ آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کو فالو کیا۔آج بھی صدر سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تجویز دی لیکن اتفاق 8 فروری پر ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن تو اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو ای سی پی نے اسٹینڈ لیا کہ پورے ملک میں انتحابات ایک ساتھ ہوں۔ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہم کرنے کی زمہ داری شیڈول جاری ہونے کے بعد آئے گی،کوئی الیکشن کمیشن کو کمزور نہ سمجھے۔ ہم نے کے پی کی کیبنٹ تبدیل کرائی۔ وفاقی کیبنٹ پر بھی نوٹسز لئے۔ہم نے جتنے فیصلے وہ مشاورت سے کئے، ابتک کے الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں، لیکن ان کو چاہئیے تھا کہ تحمل سے کام لیتے، چیرمین پی ٹی آئی کی دل سے عزت کرتا ہوں،خواہش تھی کہ تمام سیاستدانوں کو ساتھ بٹھاتا،آئندہ عام انتخابات میں بلے کا نشان بیلٹ پیپر پر ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں فوج ہماری مدد کرے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...