Home سیاست سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس کی سماعت آج ریگولر کیسز کے بعد ہوگی

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس کی سماعت آج ریگولر کیسز کے بعد ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس کی سماعت آج ریگولر کیسز کے بعد ہوگئے جبکہ اٹارنی جنرل منٹس دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے منٹس داخل کر رہے ہیں، صدرِ مملکت سے مشاورتی اجلاس کے منٹس عدالت کو دوں گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کی سماعت ریگولر کیسز کے بعد کریں گے، منٹس دینے میں کتنا وقت لگے گا؟۔اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آدھے گھنٹے تک منٹس فراہم کر دیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پھر کیس کی سماعت آخر میں ہی ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عظمیٰ میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 11 فروری 2024ء کی تاریخ تجویز کی تھی۔

تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جمعرات (کل) ہی کے روز صدرِ مملکت کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور صدرِ مملکت کی ملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات میں ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...