Home سیاست پرویز الہی سے ان کی فیملی ممبران کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

پرویز الہی سے ان کی فیملی ممبران کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

Share
Share

راولپنڈی:سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ان کی فیملی نے راولپنڈی سنٹرل اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں خاندانی اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلی پنجاب سے ان کی فیملی کی اڈیالہ جیل میں خصوصی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران زیر سماعت مقدمات اور انکے دفاع بارے بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں راسخ الہی،قیصرہ الہی، برما نوید اور بسما نوید شامل تھے، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو45 منٹ تک جاری رہی۔

چوہدری پرویز الہی کی فیملی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...