Home نیوز پاکستان فخر زمان کی جارحانہ سنچری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،بلاول بھٹو کی قومی ٹیم کو مبارکباد

فخر زمان کی جارحانہ سنچری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،بلاول بھٹو کی قومی ٹیم کو مبارکباد

Share
Share

کراچی: سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کے کیخلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کیا، مضبوط ٹیم کے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی جارحانہ سنچری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کی دیگر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ کر حریف کو شکست دے گا اور پھر فائنل میچ کی جیت بھی شاہینوں کے نام ہو گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...