Home سیاست قوم کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پُر عزم ہیں،ائیر چیف

قوم کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پُر عزم ہیں،ائیر چیف

Share
Share

اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ قوم کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہم پُرعزم ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد پاک فضائیہ کے میانوالی ایئر بیس کا دورہ کیا، ایئر چیف نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دہشتگرد تنظیموں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا، ایئر چیف نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، ایئرچیف نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایئر چیف نے ضرار کمپنی اور سول اداروں پر مشتمل جوائنٹ آپریشنز ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...