Home سیاست فواد چوہدری پر ایف آئی آر کا آج پتا چلا،حبا فواد

فواد چوہدری پر ایف آئی آر کا آج پتا چلا،حبا فواد

Share
Share

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ آج پتا چلا کہ فواد چوہدری پر کیا ایف آئی آر ہے، حلفاً کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا تو پی ڈی ایم ہمیں چھوڑتی؟۔

کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا آج فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا، ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔

حبا فواد کا مزید کہنا تھا کہ کل فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا راستہ ٹھیک نہیں ہے، فردوس عاشق سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے؟، ہر پارٹی کی طرف آپ کا جھکاؤ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ آبپارہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مجرمانہ دھمکی کے کیس میں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...