Home سیاست اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی، شہباز شریف کی مذمت

اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی، شہباز شریف کی مذمت

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر فوری مقرر کرے۔ عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں۔

واضح رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا تھا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔

ادھر انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہوگئے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...