Home سیاست سائفر ٹرائل جلد بازی سے کیا جارہا ہے، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر

سائفر ٹرائل جلد بازی سے کیا جارہا ہے، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سمیت زیبا جج کیس زیرو ہو چکا ہے، اب سائفر کیس رہ گیا ہے۔لگ رہا ہے سائفر کا ٹرائل بہت تیزی اور جلد بازی سے کیا جارہا ہے، گواہان پر اور پراسیکیوٹر پر بہت دباؤ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک گواہ پیش کیا گیا۔ ایسا لگ رہا کہ ایف آئی اے پر بہت بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے 3 گواہوں کو پیش کیا گیا، مقدمے کا مدعی وزارت داخلہ ہے جس کی جانب سے کوئی شکایت کبھی نہیں لگائی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ سائفر کا ٹرائل بہت تیزی اور جلدبازی سے کیا جارہا ہے، گواہان پر اور پراسیکیوٹر پر بہت دباؤ ہے۔ دباؤ میں آج بیانات دیے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کوئی بات ہوتی تو وزارت خارجہ اس کی مدعی ہوتی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جمعہ کو 3 گواہان کو طلب کیا گیا، ایسا لگ رہا ہے کہ اسی ماہ 6 گواہان کے بیانات کو مکمل کیا جائے۔ امید کرتے ہیں کہ آئندہ ہفتے ٹرائل میں تیزی نہیں کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ سارے الزامات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے آگاہ کیا، ہمیں کمرہ میں ویسے ہی بھیج دیا جاتا ہے، نہ کوئی کاغذ، نہ کوئی فائل دی جاتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سمیت زیبا جج کیس زیرو ہو چکا ہے، اب سائفر کیس رہ گیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...