Home سیاست دورہ سعودی عرب و ازبکستان،وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل پریس کانفرنس کریں گے

دورہ سعودی عرب و ازبکستان،وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل پریس کانفرنس کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپنے دورہ ازبکستان اور سعودی عرب سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کل صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں انوار الحق کاکڑ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس میں غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امداد کی فراہمی پر غور ہو گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...