Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب جمع

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب جمع

Share
Share

راولپنڈی:چیئرمین تحریک انصاف کی فون پر بیٹوں سے بات نہ کروانے پر توہین عدالت کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا جس کے مطابق 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے بات کروائی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ واٹس ایپ پر بیرونِ ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں، عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق جیل پی سی او پر فیملی اور وکلاء سے قیدیوں کی بات کرائی جاتی ہے، آئی جی جیل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان سے متعلق لیٹر جاری کیا تھا جس میں بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...