Home Uncategorized پاکستانی فورسز پر حملے افسوسناک، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا،امریکا

پاکستانی فورسز پر حملے افسوسناک، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز پر حملے افسوسناک، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا۔ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔

ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے ہیں، انتخابات کے تناظر میں یہ بڑھ کر ہے کہ وہ آزاد اور منصفانہ ہوں اور اس ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاسی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات کی کوششوں اور سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 40 سال سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے انخلاء پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں اور مناسب بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...