Home سیاست چیف جسٹس آف پاکستان نے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیئے

چیف جسٹس آف پاکستان نے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیئے

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کر دیئے۔

سپریم کورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار کو چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینے کا اختیار ہوگا۔

رجسٹرار کو سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی حتمی شکل دینے کا اختیار بھی چیف جسٹس کی منظوری سے ہوگا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...