Home سیاست سابق وزیر اعظم نواز شریف آج 2 روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف آج 2 روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے

Share
Share

لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج 2 روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہوں گے، وہ 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آج سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اس حوالے سے وہ 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف بھی ساتھ ہوں گے۔

دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...