Home sticky post 6 نیپالی کابینہ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

نیپالی کابینہ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Share
Share

کھٹمنڈو: نیپالی کابینہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

نیپالی ٹیلی کام اتھارٹی کے سربراہ پرشوتم کنال نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو ایپ بند کرنے کی ہدایت کی جائے گی، ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب نیپال میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سوشل میڈیا ایپس میں بھی بہت کچھ قابل اعتراض موجود ہے، ہمیں کسی پر پابندی لگانے کی بجائے انہیں قوانین کے دائرے میں لانا چاہیے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

اسرائیلی فوج کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی...

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیارے تعینات کرنا شروع کردئیے

واشنگٹن:امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیاروں کی تعیناتی شروع کردی۔غیرملکی...

پاسداران انقلاب کا امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران :ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے...