Home نیوز پاکستان فضا علی کو پروگرامز میں بلا کر طلاق بارے سوالات نہ پوچھے جائیں،سابق شوہر

فضا علی کو پروگرامز میں بلا کر طلاق بارے سوالات نہ پوچھے جائیں،سابق شوہر

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ فضا علی کے سابق شوہر نے کہا ہے کہ فضا کو پروگرامز میں بلا کر طلاق بارے سوالا ت نہ پوچھے جائیں۔

فضا علی کے سابق شوہر فواد فاروق نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ٹی وی شوز کے میزبان اپنے پروگراموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے فضا علی کو بلاکر ان سے طلاق بارے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مارننگ شو میں بھی فضا علی کو بطور تنہا ماں بلایا گیا تھا اور اسی معاملے پر بات کی جانی تھی لیکن میزبان نے ان سے طلاق پر سوالات کرکے انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچائی۔

اداکارہ کے سابق شوہر نے فضا علی کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اچھی بیوی اور اچھی بہو تھیں لیکن کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کی شادی نہیں چل سکی اور وہ مذکورہ مسائل کسی کو نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر ان سے درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئندہ فضا علی کو پروگرامز میں طلاق پر بات کرنے کے لیے نہ بلایا جائے، انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچانے کا عمل بند کیا جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ موٴخرکردیا

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک (ہیومین ملک بینک) کے قیام...

عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو نے بھی شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی کردی

کراچی:سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے...

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک...

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے

اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2...