Home نیوز پاکستان افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی بجائے نقد رقم دینے کی تیاری مکمل

افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی بجائے نقد رقم دینے کی تیاری مکمل

Share
Share

اسلام آباد: گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی بجائے ہزاروں روپے نقد دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

نگران وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے کی توثیق کیے جانے کا قوی امکان ہے، کمیٹی نے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی ہے۔مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے حکومت کو سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہو گی۔

توانائی کمیٹی کی جانب سے گریڈ 17 کے افسر کو 450 ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 روپے، گریڈ 18 کے افسر کو 600 یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996، گریڈ 19 کے افسر کو 880 یونٹس کی بجائے 37 ہزار 594، گریڈ 20 کے افسر کو 1100 یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو 1300 یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 650 مفت یونٹس دینے کی بجائے 24 ہزار 570 روپے، گریڈ 18 کے افسر کو 700 یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460، گریڈ 19 کے افسر کو 1 ہزار یونٹس کی بجائے 42 ہزار 720، گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992، گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی ہے۔

Share
Related Articles

حکومت کا جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے...

ماہرین نے چیونگم چبانے کے شوقین افرادکو خبردارکردیا

چیونگم چبانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر ہے، ایک تحقیق...

دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد...

صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور ،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی...