Home کھیل ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل ، جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل ، جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر چار اوورز میں6رنز بنائے ہیں ۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما نے کیا، تاہم کپتان ٹیمبا باووما آسٹریلوی فاسٹ باوٴلر مچل سٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر ہی آوٴٹ ہو گئے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ہی ٹیمیں 7 ،7 میچز میں کامیاب رہیں جبکہ 2 ،2 میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔

Share
Related Articles