Home Uncategorized الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو جائز قرار دینے پر عالمی ادارہ صحت کی مذمت

الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو جائز قرار دینے پر عالمی ادارہ صحت کی مذمت

Share
Share

نیویارک: اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کو جائز قرار دینے کے بیان کی عالمی ادارہ صحت نے شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے الشفا ہسپتال پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور اسرائیلی فوج کے ہسپتال میں داخل ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے الشفا ہسپتال میں پانی، آکسیجن اور بجلی نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا ہسپتال پر دھاوا بول کر 200 عام فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، ہسپتال کے ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز کی بھی تلاشی لی گئی، ڈاکٹروں نے مریضوں کو چھوڑ کر ہسپتال سے نکلنے سے انکار کیا جبکہ نومولود بچوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کرنا پڑا۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مریض، طبی عملہ، بے گھر افراد ہسپتال میں محصور ہو گئے، ہسپتال سے کوئی یرغمالی نہیں ملا، اسرائیلی فوج نے ہسپتال سے اسلحہ ملنے کا دعویٰ کیا تاہم ڈاکٹروں اور حماس نے اسرائیلی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...