Home Uncategorized اسرائیلی فوج کا الشفاء ہسپتال پردوسری بار حملہ ، سعودی عرب کی شدید مذمت

اسرائیلی فوج کا الشفاء ہسپتال پردوسری بار حملہ ، سعودی عرب کی شدید مذمت

Share
Share

غزہ : اسرائیل فوج نے غزہ پر قیامت ڈھا دی ہے ، قابض فوج کے جاری مظالم میں الشفا ہسپتال پر دوبارہ دھاوا بولا گیا ہے جس سے ہسپتال کے جنوبی و داخلی راستے مکمل تباہ ہوگئے ۔جبکہ سعودی عرب نے الشفا ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں دوبارہ آپریشن کیا ہے، جہاں 2 ہزار سے زائد شہری پناہ لیے ہوئے ہیں ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشنز کے سربراہ میجر جنرل یارون فنکلمین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آج رات ہم نے الشفا ہسپتال میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے ہسپتال کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ، اسرائیلی فوجی ہسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...