Home سیاست نواز شریف کی ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کی ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں۔

اسلام ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلیں 21 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018ء سے چیلنج کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...