Home نیوز پاکستان گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، ملزم افنان کے تحفظ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری

گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، ملزم افنان کے تحفظ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری

Share
Share

لاہور:ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ نے ملزم افنان کے تحفظ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم کے مطابق سڑکوں پر بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے چلتے پھرتے قاتل ہیں، متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی لاقانونیت پر ایکشن لیں۔

حکم نامے کے مطابق سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں 73 لاکھ گاڑیاں رجسڑڈ ہیں، صرف 13 لاکھ افراد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے، ایسی صورتحال بہت تشویشناک ہے، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سختی سے اس عمل کو روکیں۔

عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران کسی شہری کو بلا جواز ہراساں نہ کیا جائے، سی ٹی او اور ایس ایس پی آپریشنز آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن آئندہ سماعت پر مقدمہ کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہوں۔

تحریری حکم کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے والی اتھارٹی بھی آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے کہ کن بنیادوں پر رجسٹریشن کی جاتی ہے، یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے جس کے لیے عدالت کو معاونت درکار ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہا بیرسٹر احمد پنسوتا اور ایڈووکیٹ میاں علی حیدر کو عدالتی معاون مقرر کیا جاتا ہے، درخواست پر آئندہ سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...