چکوال:پنجاب کے شہر چکوال میں مدرسے کے کم سن طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس کو 15 بچوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات متاثرہ بچوں کے بیانات لیے گئے، 15 بچوں کے جسموں پر پولیس کو تشدد کے نشانات ملے ہیں۔
پولیس نے ان بچوں کا طبی معائنہ کروانے کا فیصلہ کیا۔ 11 بچوں کے والدین نے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا جبکہ 4 بچوں کے والدین طبی معائنہ کروانے کیلئے رضا مند ہوگئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 4 بچوں کا میڈیکل کرواکر نمونے فارنزک کیلئے لاہور لیبارٹری بھیج دیے گئے، پولیس رپورٹ موصول ہونے کے بعد زیادتی اور تشدد کا جائزہ لے گی، ایف آئی آر کے لیے صرف ایک مبینہ متاثرہ طالبعلم کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا۔