غزہ: غزہ سے 15 فلسطینی زخمیوں کا پہلا گروپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گیا۔
ابوظبی پہنچنے والے زخمی فلسطینیوں میں 8 بچے اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔
پہلے گروپ میں شدید زخمی اور کینسر کے مریض شامل ہیں۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے غزہ کے ایک ہزار فلسطینیوں کا یو اے ای کے اسپتالوں میں علاج کروانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ غزہ کے مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر یو اے ای لایا جائے گا۔