Home Uncategorized بھارت اپنی فوج واپس بلائے، مالدیپ کی باضابطہ درخواست

بھارت اپنی فوج واپس بلائے، مالدیپ کی باضابطہ درخواست

Share
Share

مالے:مالدیپ کی حکومت نے بھارت سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ اپنی فوج مالدیپ سے واپس بلائے۔

مالدیپ کے ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے یہ درخواست آج بھارتی وزیر ارتھ سائنسز کائرین ریجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی حلف برداری تقریب دوران محمد معیزو نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وہ انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سے بھارتی فوج کو بے دخل کریں گے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...