Home Uncategorized دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کا عالمی ریکارڈ

دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کا عالمی ریکارڈ

Share
Share

ابوجا:نائیجیرین خاتون نے 11 دن میں ہاتھ سے 1152 فٹ لمبی وِگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیشہ ور وگ ساز خاتون ہیلن ولیم نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے کیلئے بالوں کے 1000 بنڈل،اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوب اور 6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا، دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کیلئے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا، وگ سازی کے تجربے نے ان کی اس کارنامے میں بہت مدد کی۔

نائیجیرین خاتون ہیلن وگ سازی کے پیشے سے تقریباً 8 سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جبکہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...