اسلام آباد:پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ کوئٹہ، پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دورہ کوئٹہ کے دوران پاکستانی عوام کی سکیورٹی کیلئے چار اہم اقدامات کا اعلان کیا جس کے مطابق پاکستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارں کی استعداد بڑھائی جائے گی۔
امریکی سفیر نے کہا کہ انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کا امدادی پیکیج دیا جائے گا، زیر تربیت اضافی 800 افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جائیگا۔
دورہ کوئٹہ کے دوران امریکی سفیر بلوم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی سے بھی ملاقات کی، بات چیت میں امریکی امدادی پروگراموں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام حصوں کی اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاک امریکا مشترکہ کاوشوں نے پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ پاکستان کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔