Home Uncategorized امریکا کا حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑی پیش رفت کادعویٰ

امریکا کا حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑی پیش رفت کادعویٰ

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاوٴس میں نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس معاہدے کے بعد جلد امریکی شہریوں کو رہا کرے گی، امریکا پر امید ہے کہ حماس سے جلد مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں، وضع اصول کے تحت غزہ کے علاقے میں کمی نہیں ہونی چاہیے، کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے غزہ میں کم سے کم جانی نقصان ہو اور زیادہ انسانی امداد پہنچائی جا سکے، تنازعے کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہے، جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں، ایسی پالیسی کے حامی ہیں جو مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحری جہاز کی ضبطگی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، اگلے اقدامات کیلئے اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مشاورت کریں گے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...