Home Uncategorized آسٹریلیا کو چیمپئن نہ ماننے پر ڈیوڈ وارنر کا بھارتی کمنٹیٹر کو کرارا جواب

آسٹریلیا کو چیمپئن نہ ماننے پر ڈیوڈ وارنر کا بھارتی کمنٹیٹر کو کرارا جواب

Share
Share

سڈنی: محمد کیف کے آسٹریلیا کو چیمپئن نہ ماننے کے معاملے پر آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کرارا جواب دے دیا۔

بھارتی شہر احمدآباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ایونٹ کی ناقابلِ شکست بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بعدازاں میچ ٹرانسمیشن کے دوران ساتھی کمنٹیٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد کیف کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ عالمی کپ ایونٹ کی بہترین ٹیم نے جیتا ہے، بھارت کاغذ پر بہترین ٹیم تھی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

کیف کے اس بیان پر آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی کرارا جواب دیا اور کہا کہ میں محمد کیف کو پسند کرتا ہوں، لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ کاغذ پر کیا ہے کیونکہ آخر میں آپ کو بہترین پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی معنی رکھتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ اسے فائنل کہتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جو اہمیت رکھتا ہے، یہ کسی کے بھی حق میں جاسکتا ہے اور اسے ہی کھیل کہتے ہیں، آسٹریلوی بلے باز نے اپنے پیغام میں آئندہ ایونٹ کا بگل بھی بجادیا اور تحریر کیا کہ 2027 ہم آرہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...