Home Uncategorized نیک اور صالح کاموں کے فروغ میں تعاون کریں،فیصل مسجد میں امام کعبہ کاخطبہ

نیک اور صالح کاموں کے فروغ میں تعاون کریں،فیصل مسجد میں امام کعبہ کاخطبہ

Share
Share

اسلام آباد:فیصل مسجد میں امام کعبہ الشیخ الصالح بن عبداللہ بن حمید نے نمازجمعہ کی امامت کی اور خطبہ دیا۔امام کعبہ نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات پر کسی کو کافر قرار نہ دیں، نیک اور صالح کاموں کے فروغ میں تعاون کریں۔

فیصل مسجد میں امام کعبہ الشیخ الصالح بن عبداللہ بن حمید نے اپنے خطبے میں کہا کہ مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں، آخرت کی بہتری کیلئے خود کو بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپس میں اخوت،محبت اور مساوات کو فروغ دیں ، مسلمانو!فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کاربند رہو۔

امام کعبہ نے خطبے میں کہا کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات پر کسی کو کافر قرار نہ دیں، نیک اور صالح کاموں کے فروغ میں تعاون کریں۔
خیال رہے کہ امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید اسلام آباد 6روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔
امام کعبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت کرینگے ، قائد اعظم آڈیٹوریم فیصل مسجد میں خطاب کا موضوع” شریعت و قانون میں انسانی جان کا تحفظ” ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...