Home سیاست فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات کا کیس، عدالت چیف کمشنر کے خلاف کارروائی کا عندیہ

فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات کا کیس، عدالت چیف کمشنر کے خلاف کارروائی کا عندیہ

Share
Share

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات کے کیس میں عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکین سے ملاقات کی اجازت دینے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے چیف کمشنر کو درخواستوں کو زیر غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی درخواست پر فیصلہ کر کے آئندہ سماعت سے قبل جمع کروائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا عدالتی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا، بظاہر یہ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، چیف کمشنر آئندہ سماعت پر پیش ہو کر بتائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟۔

بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پر مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...