Home نیوز پاکستان کراچی میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق

کراچی میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق

Share
Share

کراچی: کراچی میں رواں مہینے میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ شہر میں رواں ماہ کانگو وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نےکراچی میں کانگو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کردی۔ ترجمان کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مریض کی حالت قدرے بہتر ہے۔ محکمہ صحت محکمہ لائیو اسٹاک سے مکمل رابطے میں ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر متاثرہ گھر اور ملحقہ علاقے میں ٹک کنٹرول سرگرمی شروع کی جائے گی۔

یہ رواں ماہ کراچی سے کانگو کا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل متاثرہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہوگیا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...