Home سیاست مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

Share
Share

لاہور: اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں عدالت نے سابق وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردئیے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مریم اورنگزیب جج عبہر گل کے روبرو پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔

دوران سماعت لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو مشاورت کرنے کی مہلت دے دی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو بھی آئندہ سماعت پر 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنماوٴں کے خلاف تھانہ گرین ٹاوٴن پولیس میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...