Home سیاست جنرل ریٹائرڈ باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جنرل ریٹائرڈ باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبرکو چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

شہری سید محمد عاطف علی نےجنرل ریٹائرڈ باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید و دیگر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

عدالت مقدمہ اندراج کی گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے،جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر چکی ہے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...