Home نیوز پاکستان عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکاء اشرف بول پڑے

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکاء اشرف بول پڑے

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکاء اشرف نے سابق کرکٹر کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس ٹیم میں جیت کیلئے کلیدی رہی ہے تاہم ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کیلئے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی اور اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...