Home سیاست جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

Share
Share

اسلام آباد:جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کر دیئے گئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو تین سال کے لئے بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کیا گیا، جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔

جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی، جج ہمایوں دلاور منگل سے بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔

ذرائع کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ٹو کے لئے نیا کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کر لیا گیا گیا، اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں سپیشل جج سینٹرل کی صرف ایک عدالت تھی، اسلام آباد میں سپیشل جج سینٹرل ٹو کی نئی عدالت قائم کی گئی ہے، جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبر کرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...