Home نیوز پاکستان اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد :ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق قرضہ صوبہ پنجاب کے دو تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے، منصوبے سے پندرہ لاکھ لوگوں کو مستفید ہونے کی توقع ہے۔

اے ڈی بی کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ڈویلپنگ ریزیلینٹ انوائرمنٹس اور ایڈوانسنگ میونسپل سروسز ان پنجاب پروجیکٹ راولپنڈی میں شہری پانی کی فراہمی اور بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت اور جدید بنا کر زیر زمین پانی کے ضرورت سے زیادہ اخراج اور شہری ماحول کی تباہی کو کم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف کاکہناہے کہ یہ منصوبہ ان دو شہروں میں میونسپل سروسز کو زیادہ پائیدار، لچکدار، اور کم کاربن سے محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔

قابل اعتماد پانی کی فراہمی اور فضلہ کے انتظام کو بہتر بنانے میں مدد کرنے سے، ہم راولپنڈی اور بہاولپور میں لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔

راولپنڈی میں اس منصوبے سے سطح کے پانی کے نئے اخراج اور 54 ملین لیٹر یومیہ کی گنجائش والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے میں مدد ملے گی۔منصوبے کے تحت میٹرڈ کنکشن والے 82,000 گھرانوں کی خدمت کے لیے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپ بچھائی جائے گی

فنانسنگ سے پانی کے پمپس اور ٹرانسمیشن مینز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ سطحی پانی کی سپلائی کو بڑھایا جا سکے۔

اے ڈی بی کے مطابق آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے تین پائلٹ ڈسٹرکٹ میٹرنگ ایریاز قائم کیے جا ئیں گے۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...