Home نیوز پاکستان فلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ،مریم نفیس کی پی سی بی پر کڑی تنقید

فلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ،مریم نفیس کی پی سی بی پر کڑی تنقید

Share
Share

کراچی: اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان پرفلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویرشیئر کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔

مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔مریم نفیس کی اعظم خان کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرکٹر اعظم نے نیشنل ٹی 20 کے ایک میچ میں اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...

یومِ مزدور 2026: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ...