Home نیوز پاکستان سموگ کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

سموگ کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے، گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاوٴسز کو گرایا جائے۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو آلودگی کا باعث بننے والے ڈی سیل شدہ انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...